Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194687
Published : 28/7/2018 14:0

ایران سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دوں گا:عمران خان

ایران سے تعلقات کو مزید فروغ دینا اور مضبوط بنانا چاہتے ہیں، مشرق وسطیٰ میں ثالث کا کردار ادا کریں گے۔

ولایت پورٹل:پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے پاکستانی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد اپنے پہلے خطاب میں کہا کہ الیکشن جیتنے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں، 22 سال کی جدوجہد کامیاب ہوئی اور نئے پاکستان بنانے کا خواب پورا کرنے کا موقع ملا ہے ایران سمیت تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات کو فروغ دوں گا، پاکستان میں تاریخی الیکشن ہوئے، لوگوں نے قربانیاں دیں، بلوچستان میں دہشتگردی کے باوجود لوگ ووٹ دینے کے لیے گھروں سے باہر نکلے جنہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں،چیرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ افغانستان سے ایسے تعلقات ہونے چاہئیں کہ سرحدیں کھلی ہوں، امریکہ سے ایسے متوازن تعلقات چاہتے ہیں جس سے دونوں ملکوں کو فائدہ ہو، ایران سے تعلقات کو مزید فروغ دینا اور مضبوط بنانا چاہتے ہیں،  مشرق وسطیٰ میں ثالث کا کردار ادا کریں گے، جنگوں میں شرکت کرنے کے بجائے لڑائی ختم کرنے پر توجہ دیں گے،عمران خان نے ہندوستان کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنانے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اگر ہندوستان ایک قدم بڑھائے گا تو پاکستان دو قدم آگے آئے گا،ہمیں علاقائی اور باہمی مسائل کو مذاکرات کے ذریعہ حل کرنا ہوگا۔
تسنیم



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21