Sunday - 2018 Nov 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194697
Published : 29/7/2018 9:25

صیہونیوں کی بربریت؛مسجد الاقصی نمازیوں کے لیے بند کردی گئی

صہیونی فوج اور پولیس نے قبلہ اول کو نمازیوں کے داخلے کے لیے بند کردیا۔

ولایت پورٹل:قابض صہیونی فوج اور پولیس نے مجرمانہ غندہ گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ میں نماز کے لیے آنے والے فلسطینیوں کو مسجد میں داخل ہونے سے روک دیا اور قبلہ اول کو نمازیوں کے داخلے کے لیے بند کردیا گیا صہیونی پولیس کی بڑی تعداد نے مشرقی بیت المقدس میں داخل ہونے کے بعد مسجد اقصیٰ کو اطراف کو اپنے گھیرے میں لے لیا،مسجد میں نماز کی ادائیگی کے لیے آنے والے فلسطینی نمازیوں کو زدو کوب کیا گیا اور انہیں اشتعال انگیز انداز میں وہاں سے نکال دیا،عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی پولیس کے وحشیانہ تشدد کے بعد فلسطینی نمازیوں نے شدید احتجاج کیا،فلسطینی شہریوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں،فلسطینی محکمہ اوقاف کے ترجمان نے بتایا کہ اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے تمام دروازے بند کرنے سے قبل تمام داخلی دروازوں کے باہر خار تاریں لگا دیں۔
تسنیم



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Nov 18