Monday - 2018 Dec 10
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194700
Published : 29/7/2018 9:43

مصر میں اخوان المسلمین کے75 اراکین کو سزائے موت؛ ایمنسٹی انٹرنیشنل کی جانب سے مذمت

ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مصر میں عدالت کی جانب سے اخوان المسلمین کے 75 افراد کی سزا کی مذمت کی۔

ولایت پورٹل:ایمنسٹی انٹرنیشنل  نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ اخوان المسلمین کے 75افراد کو سزائے موت سنائی گئی ہے جبکہ ان پر مقدمہ چلانے میں انصاف سے کام نہیں لیا گیا اور مشترکہ طور پر مقدمہ چلانا غیر منطقی اور انصاف سے عاری ہے،مصری عدالت سے سزا پانے والوں میں اخوان المسلمین کے اعلی ترین لیڈر بھی شامل ہیں۔ ان ملزموں پر مصری حکومت نے سلامتی کے منافی اقدامات، قتل، اقدام قتل اور سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے کے الزامات عائد کیے تھے،قابل ذکر ہے کہ مصر میں 2013 کے دھرنے اور مظاہروں کے خلاف سلامتی دستہ کی سخت کارروائی میں اخوان المسلمین کے حامی سیکڑوں مظاہرین اور درجنوں پولیس اہلکاروں کی موت ہوگئی تھی۔ اس معاملے میں 700سے زیادہ ملزمان کو قتل اور غیر قانونی احتجاجی مظاہرے کا قصور وار قرار دیا گیا ہے، جن میں یہ 75 افراد بھی شامل ہیں،واضح رہے کہ ان افراد کو 5 سال قبل ایک دھرنے میں شریک ہونے کے بعد پرتشدد حالات پیدا کرنے کے الزامات کا سامنا تھا۔
سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Dec 10