Tuesday - 2018 Nov 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194704
Published : 29/7/2018 10:12

غزہ پر صیہونی جارحیت؛مزید 2 فلسطینی نوجوان شہید

صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے آج صبح غزہ پر بمباری کی جس میں دو فلسطینی نوجوان شہید ہو گئے ہیں۔

ولایت پورٹل:العالم کی رپورٹ کے مطابق صیہونی جنگی طیاروں نے غزہ کے شمال میں جبالیا کے علاقے پر بمباری کی جس کے نتیجے میں دو فلسطینی نوجوان مهند ماجد حموده اورایمن نافز النجار شہید ہو گئے،اس بار اسرائیل نے اپنی جارحیت کا یہ جواز پیش کیا کہ یہ دونوں نوجوان صیہونی بستیوں کی جانب آتش گیر غبارے اور بالن داغنے میں ملوث تھے،واضح رہے کہ قدس کی غاصب اور جابر صیہونی حکومت کی بربریت اور اسرائیلی فوج کی غزہ کے شہریوں پر بہیمانہ فائرنگ اور ہونے والی شہادتوں کے خلاف گذشتہ 18ہفتوں سے واپسی مارچ کا سلسلہ جاری ہے جس میں اب تک154 فلسطینی شہید جبکہ تقریبا 16 ہزار 750فلسطینی زخمی ہوئے ہیں،واضح رہے کہ اسرائیلی فوج فلسطینیوں کے پرامن مظاہرے کو کچلنے کے لئے براہ راست گولیوں کا استعمال کر رہی ہے لیکن اس کے باوجود نہ فقط عالمی ادارے خاموش ہیں بلکہ امریکہ کھل کر اسرائیل کی حمایت کر رہا ہے۔
سحر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 13