Sunday - 2018 Nov 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194708
Published : 29/7/2018 10:37

تیونس میں اسامہ بن لادن کا محافظ رہا

تیونس کی ایک عدالت نے اسامہ بن لادن کے محافظ کو رہا کردیا ہے۔

ولایت پورٹل:اسپوٹنک نیوزکی رپورٹ کے مطابق تیونس کی ایک عدالت نے اسامہ بن لادن کے محافظ کو رہا کردیا ہے،اطلاعات کے مطابق  سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کے باڈی گارڈ کو تیونس عدالت نے رہا کردیا ہے جس کو جرمنی سے ڈی پورٹ کیا گیا تھا تاہم حفاظتی اقدام کے تحت گارڈ کی شناخت کو خفیہ رکھا گیا ہے جبکہ عدالتی کارروائی کے دوران اسے جرمنی میں بھی سمیع اے کے نام سے پکارا جاتا رہا ہے جو کہ فرضی نام بھی ہوسکتا ہے۔تیونس کے حکومتی ترجمان کے مطابق اسامہ بن لادن کے باڈی گارڈ کو مشروط رہائی دے دی گئی ہے تاہم انہیں تیونس کی حدود سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی جا سکے گی۔ ادھر جرمنی کے شہر گیلزن کرشن کی مقامی عدالت نے سمیع اے کی ملک بدری کو غیرقانونی قرار دیتے ہوئے اسے فورآ واپس لانے کی ہدایت کی ہے کیوں کہ ملزم کی اہلیہ جرمنی کی شہری ہیں۔واضح رہے کہ اسامہ کے محافظ  کو رواں ماہ کے اوائل میں جرمن حکام نے ملک بدر کیا تھا۔ تیونس پہنچنے پر اسے حراست میں لے لیا گیا تھا۔ یہ شخص 1997 سے جرمنی میں مقیم ہے اور جرمن حکومت سے اسامہ کا محافظ  ماہانہ بنیادوں پر ویلفیئر کی مد میں 1168 یورو وصول کرتا رہا ہے ۔ اسے پہلی مرتبہ 2005 میں جرمنی میں حراست میں لیا گیا تھا۔
مہر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Nov 18