Monday - 2018 Nov 19
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194712
Published : 29/7/2018 11:5

انڈونیشیا میں زلزلہ؛متعدد افراد ہلاک

انڈونیشیا میں 6.4شدت کے زلزلے سے متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوگئے ہیں۔

ولایت پورٹل:انڈونیشیا میں 6.4 شدت کے زلزلے سے متعدد افراد ہلاک و زخمی ہوگئے ہیں۔ جبکہ بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ زلزلے سے 10افراد ہلاک سینکڑوں زخمی اور متعدد عمارتیں منہدم ہوگئیں۔ ملبے تلے دبنے والوں کو نکالنے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں،انڈونیشیا کا جزیرہ لمبوک زلزلے سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہےجہاں متعدد عمارتیں منہدم ہو گئیں جب کہ درجنوں عمارتوں کو جزوی نقصان پہنچا،ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.4 ریکارڈ کی گئی جب کہ زلزلے کا مرکز متارم کے شہر میں 50کلومیٹر زیر زمین تھا تاہم انڈونیشیائی حکام کے مطابق سونامی کا خطرہ نہیں ہے۔
سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Nov 19