Tuesday - 2018 Nov 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194721
Published : 30/7/2018 11:1

امدادی سامان غزہ لے جانے والے بحری جہاز پر صیہونیوں کا حملہ

صیہونی حکومت کے فوجیوں نے غزہ کا محاصرہ توڑنے کے مشن پر جانے والے بحری جہاز آزادی کو روک لیا ہے اور اسے مقبوضہ فلسطین کی بندرگا اشدود کی جانب لے گئے ہیں۔

ولایت پورٹل:غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے قائم عالمی کمیٹی کے ترجمان ادھم ابوسلیمہ نے بتایا ہے کہ غزہ کے ساحلوں کے قریب پہنچنے کے بعد مذکورہ جہاز کے ساتھ رابطہ منقطع ہوگیا ہے،قابل ذکر ہے کہ واپسی، آزادی اور فلسطین نام  کے تین بحری جہازوں نے دو ماہ قبل یورپ کی بندرگاہوں سے غزہ کی جانب اپنے سفر کا آغاز کیا تھا جن پر غزہ کے ساحلوں کے قریب اسرائیلی بحریہ نے حملہ کردیا،یاد رہے کہ اسرائیل نے سن دوہزار چھے سے غزہ کا محاصرہ کر رکھا ہے اور اس علاقے پر زمینی اور فضائی حملہ روز کا معمول بنا رکھا ہے جس کی وجہ سے غزہ کے لوگوں کو شدید مشکلات اور پریشانیوں کا سامنا ہے۔
سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 20