Sunday - 2018 Nov 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194724
Published : 30/7/2018 11:26

یمنی فوج اور عوامی رضاروں کے ہاتھوں سعودی اتحاد کے 8 اہلکار ہلاک

عوامی رضا کارفورسز کا کہنا ہے کہ صوبہ حجہ کے شمال سرحدی علاقے میں ایک سعودی بکتر بند گاڑی کو میزائل سے نشانہ بنا کر مکمل طور پر تباہ کردیا ہے اور گاڑی میں سوار تمام فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

ولایت پورٹل:یمنی سرکاری فوج کے نشانہ بازوں نے صراوح اور التحییا کے علاقوں میں آل سعود کے اتحادی دہشت گردوں کے خلاف زبردست کارروائی کرکے 8 اہلکاروں کو ہلاک اور متعدد دیگر کو شدید زخمی کردیا ہے،ذرائع کے مطابق یمنی سرکاری فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے جبل الدخان اور جبل الدود میں موجود سعودی فوجی ٹھکانوں پر شدید گولہ باری کی ہے جس کے نتیجے میں دو سعودی کرایے کے فوجی ہلاک ہوئے ہیں،یمنی فورسز نے  عسیر کے علاقے علب میں سعودی ایک بڑے حملے کو پسپا کردیاہے، عوامی رضا کارفورسز کا کہنا ہے کہ صوبہ حجہ کے شمال سرحدی علاقے میں ایک سعودی بکتر بند گاڑی کو میزائل سے نشانہ بنا کر مکمل طور پر تباہ کردیا ہے اور گاڑی میں سوار تمام فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں،دوسری طرف سعودی لڑاکا طیاروں نے صوبہ صعدہ کے کے علاقے باقم میں رہائشی علاقوں پر شدید بمباری کرکے املاک کو سخت نقصان پہنچایا ہے،واضح رہے کہ سعودی عرب، امریکہ و برطانیہ کی حمایت سے فوجی اتحاد قائم کر کے مارچ دو ہزار پندرہ سے غریب عرب اسلامی ملک یمن کو وحشیانہ جارحیت کا نشانہ بنائے ہوئے ہے جس میں دسیوں ہزار یمنی عام شہری شہید و زخمی اور لاکھوں دیگر بے گھر ہو چکے ہیں اور اس ملک کی بنیادی تنصیبات بالکل تباہ ہو گئی ہیں اور مکمل محاصرے کی بنا پر اس ملک میں دواؤں اور غذائی اشیا کی شدید قلت ہے۔اس کے باوجود سعودی عرب اب تک اپنا کوئی بھی مقصد حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔
تسنیم




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Nov 18