Tuesday - 2018 Nov 20
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194727
Published : 30/7/2018 12:3

ایک طرف بمباری اور دوسری طرف کھجوریں تقیسم؛شاہ سلمان کا یمنیوں کے ساتھ بھونڈا مذاق

سعودی-امریکی اتحاد ایک طرف سے یمنی عوام کی زندگیوں کو بچانے والی واحد بندرگاہ الحدیدہ پر قبضہ جمانے اور نہتے یمنیوں کو محاصرے میں لانے کی سرتوڑ کوششیں کررہے ہیں تو دوسری جانب صرف نو سو کارٹن کھجور تقسیم کرکے یمنی عوام سمیت عالمی برادری کی آنکھوں میں دھول جھونک رہا ہے۔

ولایت پورٹل:یمن میں شاہ سلمان ریلیف مرکز کی طرف سے المھرۃ گورنری کے علاقوں سیحوت اور نشطون کے گیارہ ہزار شہریوں میں کھجوریں تقسیم کی گئیں،عرب میڈیا کے مطابق شاہ سلمان ریلیف مرکز کی طرف سے المھرۃ کے شہریوں میں کھجوروں کے 900 کارٹن تقسیم کیے گئے جن سے 10 ہزار 800افراد مستفید ہوں گے،واضح رہے کہ سعودی-امریکی اتحاد ایک طرف سے یمنی عوام کی زندگیوں کو بچانے والی واحد بندرگاہ الحدیدہ پر قبضہ جمانے اور نہتے یمنیوں کو محاصرے میں لانے کی سرتوڑ کوششیں کررہے ہیں تو دوسری جانب صرف نو سو کارٹن کھجور تقسیم کرکے یمنی عوام سمیت عالمی برادری کی آنکھوں میں دھول جھونک رہا ہے،سعودی،امریکی اتحاد کی وحشیانہ بمباریوں اور زمینی حملوں میں تا حال ہزاروں یمنی شہید اور زخمی ہوچکے ہیں تاہم امریکہ و اسرائیل سمیت بعض مسلم ممالک کے ذرائع ابلاغ بھی یمنی شہریوں کیخلاف اور اس منحوس اتحاد کی حمایت جاری رکھے ہوئے ہیں۔
تسنیم




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Nov 20