Sunday - 2018 Nov 18
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194741
Published : 31/7/2018 9:2

امریکہ اور یونان کے جنگلوں میں لگنے والی آگ بے قابو؛100سے زائد افراد ہلاک

امریکی ریاست کیلی فورنیا اور یونان کے دارالحکومت سے متصل جنگلات میں خوفناک آتشزدگی پرکئی دن بعد بھی قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔

ولایت پورٹل:بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق کیلیفورنیا کے 90 ہزار ایکڑ پر محیط جنگلات میں خوفناک آتشزدگی سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 6 ہو گئی ہے۔ جنگل میں لگنے والی آگ نے رہائشی آبادی کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا ہےجس کے نتیجے میں 874عمارتیں اور گھر جل کر راکھ کا ڈھیر ہو گئے۔ جلے ہوئے ایک مکان سے 70 سالہ بزرگ خاتون اور اُن کے دو پوتوں کی لاشیں ملی ہیں،ریسکیو ادارے کے حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ 3ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا ہے اور مزید9ہزار افراد کے انخلاء کی ضرورت پڑے گی۔ 8 دنوں سے ہزاروں فائر فائٹرز آگ بجھانے کی سر توڑ کوششوں میں مصروف ہیں لیکن درجہ حرارت میں اضافہ اور تیز ہواؤں کے باعث آگ بجھانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے،بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق یونان کے دارالحکومت سے متصل جنگلات میں خوفناک آتشزدگی پر 7 دن بعد بھی قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔ تیزی سے پھیلنے والی آگ سے مزید 3افراد ہلاک ہو گئے ہیں اس طرح 24 جولائی کو لگنے والی آگ سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 91ہو گئی ہے جب کہ سیکڑوں افراد زخمی اور 25 تاحال لاپتہ  ہیں،ہلاک ہونے والوں میں 28کی لاشیں ناقابل شناخت ہیں جن کے ڈی این اے کے نمونے فرانزک لیب بھیجوائے گئے ہیں۔ ایتھنز کے ساحلی علاقوں میں لگنے والی اس آگ کو ملکی تاریخ کی بد ترین آتشزدگی قرار دیا جا رہا ہے جس نے رہائشی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ اب تک سیکڑوں عمارتیں اور گھر راکھ کا ڈھیر بن چکے ہیں، ریسکیو کا عملہ امدادی کارروائیوں میں مصروف ہے اور تاحال لوگوں کی نقل مکانی کا سلسلہ جاری ہے۔
سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Nov 18