Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 194743
Published : 31/7/2018 9:15

برطانوی عدالتوں میں بھی نسلی امتیاز!

برطانوی عدالتوں میں مقدمات کی سماعتوں کے دوران سیاہ فاموں کے خلاف زیادہ سنگین سزائیں سناتی جاتی ہیں۔

ولایت پورٹل:برطانوی اخبار انڈیپینڈنٹ نے لکھا ہے کہ تازہ ترین عوامی جائزے سے معلوم ہوتا ہے کہ برطانیہ کا عدالتی نظام سیاہ فام اور سفید فام نوجوانوں کے خلاف مقدمات کی سماعتوں کے دوران سیاہ فام نوجوانوں کے خلاف زیادہ سخت سزائیں سناتا ہے،جبکہ برطانیہ کے سفید فام افراد کو ایک ہی جیسے جرم میں سیاہ فاموں کے مقابلے میں ہلکی سزائیں سنائی جاتی ہیں،برطانیہ میں سول سوسائٹی اور شہری حقوق کی تنظیموں سے تعلق رکھنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ برطانیہ میں جب مدد کے لئے پولیس کو فون کیا جاتا ہے تو وہاں پر بھی تفریق دیکھنے کو ملتی ہے اور جب سیاہ فام اور سفید فام ملزمان ایک ساتھ عدالتوں میں پہنچتے ہیں تو یہ تفریق آمیزرویّہ اور زیادہ نمایاں ہوجاتاہے،اخبار انڈیپینڈنٹ نے جس عوامی جائزے کی طرف اشارہ کیا ہے اس کے سامنے آنے کے بعد برطانوی رائے عامہ اور شہری حقوق کے لئے کام کرنے والوں میں شدید غم و غصہ پایا جارہا ہے۔
سحر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21