Thursday - 2018 Dec 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195080
Published : 23/8/2018 10:59

امریکی صدرٹرمپ کے کئی اور اسکینڈل منظر عام پر

ٹرمپ کے سابق وکیل مائیکل کوہن نے ایف بی آئی کے ساتھ پلی بارگین کر لی، ٹیکس چوری اور بینک سے غلط بیانی سمیت 8 خلاف قانون اقدامات کا اعتراف کر لیا ۔

ولایت پورٹل:امریکی صدر ٹرمپ کے سابق وکیل مائیکل کوہن نے ایف بی آئی کے سامنے غیر اخلاقی فلموں کی اداکارہ اسٹارمی ڈینئل سمیت دوخواتین کو خاموش کرانے کا اعتراف بھی کرلیا،کوہن نے کہا کہ اسٹورمی ڈینیل سمیت دو خواتین کو چپ رہنے کے لیے 1 لاکھ 30 ہزار اور ڈیڑھ لاکھ ڈالر دیے جو الیکشن پر اثر انداز ہونا چاہتی تھیں، ٹرمپ کے ساتھ طویل عرصہ گزارنے والے کوہن کو 4 سے 5 سال قید کی سزا ہوسکتی ہے،امریکی صدر کے سابق کمپین منیجر پاول مینا فورٹ پر بھی بینک اور ٹیکس فراڈ سمیت 8 جرائم ثابت ہوگئے جس کے بعد ٹرمپ کے مواخذے کے امکانات بڑھ گئے ہیں،ٹرمپ کی انتخابی مہم کے سابق انچارج پال مینا فورٹ پر مالی بدعنوانیوں کا جرم ثابت ہوگیا جس میں ٹیکس فراڈ، بینک فراڈ اور بیرون ملک بینک اکاؤنٹس چھپانے کے جرم شامل ہیں، مینا فورٹ اور کوہن کو 016 2 کے الیکشن میں مبینہ روسی مداخلت کی تحقیقات کے نتیجے میں شامل تفتیش کیا گیا تھا،امریکی صدر نے مینا فورٹ کو اچھا آدمی قرار دیا ،اس پر مقدمہ قائم کرنے اور اسے مجرم ٹھہرانے پر افسوس کا اظہار کیا اور اسے اپنے خلاف مہم کا حصہ قرار دیا ہے۔
سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Dec 13