Saturday - 2018 Dec 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195082
Published : 23/8/2018 12:7

آل سعود دنیا کا سب سے امیر خاندان

آل سعود کی دولت،دو ہزار افراد پر مشتمل 88 ارب ڈالر کے مالک برطانیہ کے سلطنتی خاندان کی ثروت سے سولہ گنا زیادہ ہے۔

ولایت پورٹل: سی این بی سی  نے برانڈ فائننس انویسٹ منٹ فأونڈیشن سے نقل کرتے ہوئے اپنی ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ  آل سعود دنیا کا سب سے امیر خاندان ہے  کیونکہ اس خاندان کی دولت،دو ہزار افراد پر مشتمل 88 ارب ڈالر کے مالک  برطانیہ کے سلطنتی خاندان  کی ثروت سے سولہ گنا زیادہ ہے، رپورٹ میں مزید آیا ہے کہ  صرف شاہ سلمان کی دولت 17ارب ڈالر کے قریب ہے جو اس خاندان کے سب سے امیر انسان ہیں اور انھوں نے حال ہی میں اپنے تمام اختیار اپنے بیٹے اور ولی عہد محمد بن سلمان کے سپرد کر دیے ہیں ، رپورٹ کے مطابق  سعودی شہزادے نہایت ہی اعلی پیمانہ پر عیاشیوں میں مشغول ہیں جبکہ اقوام متحدہ کے شعبۂ فقر کے رپورٹرفلیپ اسٹوین کا کہنا ہے کہ اس ملک کےہزاروں لوگ غریبی کی سطح سے بھی نیچے زندگی گذارنے پر مجبور ہیں ، قابل ذکر ہے کہ آل سعود کسی بھی اندرونی یا بیرونی ادراہ کو اس ملک میں  بیکاری کی شرح کے بارے میں لکھنے سے روک دیتی ہے۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Dec 15