Tuesday - 2018 Dec 11
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195086
Published : 23/8/2018 13:32

برطانیہ کی جانب سے ایرانی ایٹمی معاہدہ کی حمایت اعلان

برطانیہ نے ایک بار پھر ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

ولایت پورٹل:برطانیہ کے نئے وزیر خارجہ نے اپنے دورہ امریکہ کے موقع پر کہا ہے کہ ان کا ملک ایران کے ساتھ طے پانے والے جوہری معاہدے کی حمایت جاری رکھے گا،امریکی اخبار وال سٹریٹ جرنل کے مطابق، برطانوی وزیر خارجہ جیرمی ہنٹ نے دورہ امریکہ کے موقع پرکہا کہ امریکہ اور برطانیہ کے درمیان ایران جوہری معاہدے پر اختلاف ہے،جیرمی ہنٹ  نے امریکہ کے امن انسٹی ٹیوٹ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جوہری معاہدے سے متعلق برطانوی مؤقف میں تبدیلی نہیں آئی ،انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے امریکہ کے ساتھ نقطہ نظر میں اختلاف ہے کیوں کہ ہماری نظر میں جوہری معاہدے میں شامل رہنے سے ایران کو جوہری ہتھیاروں تک رسائی نہیں ملے گی جبکہ واشنگٹن کا نقطہ نظر الگ ہے،قابل ذکر ہے کہ امریکی دفترخارجہ کی جانب سے برطانوی وزیر خارجہ کے حالیہ بیانات پر اب تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔
سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 11