Saturday - 2018 Dec 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195087
Published : 23/8/2018 14:12

اسرائیلی فوجی کو تھپڑ مارکرجیل جانے والی لڑکی کی طرف سے سید حسن نصراللہ کا شکریہ

عہد التمیمی کا کہنا ہے کہ قید کے دوران سید کی حمایت نے میرے اور مجھ جیسے بہت سارے دیگر قیدیوں کو حوصلوں کو کافی بلند کیا۔

ولایت پورٹل:اسرائیلی فوجی کو تھپڑ مار نے کی وجہ سے جیل جانے والی فلسطینی نوجوانوں کی سمبل سولہ سالہ عہد التمیمی نےلبنان کے  الجدید نیوز چینل کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے حزب اللہ کے سکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا قید کے دوران سید کی حمایت نے میرے اور  مجھ جیسے بہت سارے  دیگر قیدیوں کو حوصلوں کو کافی بلند کیا ،ہم سب ان پر اور ان کی جانب سے کی جانے والی حمایت پر فخر کرتے ہیں یاد رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیل کا دار الحکومت قرادیے جانے اور امریکی سفارت کو وہاں منتقل کیے جانے کے خلاف اعتراض کے دوران التمیمی نے ایک اسرائیلی فوجی کو زور دار طمانچہ رسید کی  جس کی وجہ سے انھیں گرفتار کرکے جیل میں ڈال دیا گیا جہاں سے وہ آٹھ مہینوں کے بعد حال ہی میں رہا ہوئی ہیں۔





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Dec 15