Saturday - 2018 Dec 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195096
Published : 24/8/2018 9:51

ایک تو چوری اوپر سے سینہ زوری

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سینہ زوری دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جانب سے دو خواتین ماڈلز کو " ناجائز تعلقات " پر خاموش رہنے کے لیے رقوم کی ادائیگی کا عمل درست اور قانون کے مطابق ہے۔

ولایت پورٹل: ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ انتخابی مہم کی خلاف ورزی کا الزام بے بنیاد ہے، میرا واحد جرم ہیلری کلنٹن اور ڈیموکریٹک کو واضح شکست دینا ہے جس پر یہ سارا پروپیگنڈہ کیا جا رہا ہے،امریکی صدر نے کہا کہ دو خاتون ماڈلز کو رقوم کی ادائیگی میں نے ذاتی حیثیت میں کی تھی جس کا انتخابی مہم سے کچھ لینا دینا نہیں ہے اور نہ ہی یہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے لیکن جھوٹی مہم چلا کر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے میرے مواخذے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے،صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میری  معاشی پالیسی کے باعث امریکی معیشت اپنے پیروں پر کھڑی ہوئی اگر میرا مواخذہ کیا گیا تو یہ دوبارہ بحران کا شکار ہو جائے گی،امریکی معیشت اور اسٹاک ایکسچینج مندی کا شکار اور غربت عام ہوجائے گی،میں نے امریکہ کی احمقانہ پالیسی کو امریکی مفاد سے ہم آہنگ کیا،واضح رہے کہ امریکی عدالت نے ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل مائیکل کوہن کو انتخابی مہم کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا ہے،مائیکل کوہن نے میگزین پلے بوائے کی ماڈل کیرن میکڈوگل اور پورن اسٹار می ڈینئیلز کو صدر ڈونلڈ ٹرمیپ کے ساتھ ناجائر تعلقات پرخاموش رہنے کے لیے رقوم کی ادائیگی کی تھی کیوں کہ ان ماڈلز نے ان تعلقات کو منظر عام پر لانے کا اعلان کیا تھا۔
مہر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Dec 15