Saturday - 2018 Dec 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195097
Published : 24/8/2018 9:57

ایٹمی معاہد ہ میں واپسی اور ایران کے خلاف پابندیوں کو ہٹانے میں ہی امریکہ کی بہتری ہے:ایران

امریکی صدر دنیا میں اپنی مرضی نہیں چلاسکتے کیوں کہ انہیں مختلف نظریات رکھنے والے ملکوں کا سامنا ہے۔

ولایت پورٹل: آئی آر آئی بی نیوز ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئےایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا کہ ایٹمی معاہدےسے امریکہ کی علیحدگی کے بعد ٹرمپ انتظامیہ مزید تنہائی کا شکار ہوگئی ہے،انہوں نے کہا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ ٹرمپ نے اپنے اتحادیوں سے مشورہ کیے بغیر ایک ایسے بین الاقوامی معاہدے کو توڑا ہے جس کی اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے منظوری لی گئی تھی،بہرام قاسمی نے یہ بات زور دے کر کہی کہ دیگر ممالک اور خاص طور سے یورپی یونین کے رکن ملکوں کی پالیسیاں، امریکہ اور یورپ کے عالمی تعلقات پر بھی اپنا اثر ڈالیں گی اور ٹرمپ کی پالیسیوں کو کافی حدتک متوازن کرنے کے ساتھ امریکہ کو مشرق وسطی، مغربی ایشیا، ایران کے بارے میں حقائق کو سمجھانے کا موقع فراہم کریں گی،ایران کی وزارت خارجہ ترجمان کا کہنا تھا کہ یہ بات اہم ہے کہ امریکی عہدیدار سمجھ لیں کہ ایٹمی معاہدے میں واپسی اور ایران کے خلاف پابندیوں کی پالیسیوں کو چھوڑ دینے ہی میں ان کی بہتری ہے۔
سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Dec 15