Saturday - 2018 Dec 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195102
Published : 25/8/2018 5:55

میرا مواخذہ ہوا تو امریکہ فقیر ہوجائے گا:ٹرمپ

امریکی صدر نے کہا ہے کہ ان کے مواخذے کی صورت میں ملک کو زبردست معاشی بحران کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ولایت پورٹل:فاکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعوی کیا کہ اگر ان کا مواخذہ کیا گیا تو مالیاتی منڈیوں میں زبردست زلزلہ آجائے گا،انہوں نے کہا کہ اگر ان کا مواخذہ کیا گیا تو امریکہ کی اسٹاک مارکیٹ کرش ہوجائے گی،اپنی اب تک کی کارکردگی کا دفاع کرتے ہوئے ٹرمپ کا کہنا تھاکہ ان کے مواخذے کی صورت میں امریکی معیشت کو ایسا دھچکہ لگے گا کہ ملک فقیر ہوکے رہ جائے گا،ٹرمپ نے اپنی تعریف کے پل باندھتے ہوئے کہا کہ ملک کے لیے بقول ان کے عظیم کام انجام دینے والے کا مواخذہ کوئی بھی نہیں کرسکتا ،یادرہے کہ امریکی صدر کے دو سابق قریبی ساتھیوں پال مینافورٹ اور مائیکل کوہن کو عدالت کی جانب سے مجرم قرار دیے جانے کے بعد سے ٹرمپ کے مواخذے کی قیاس آرائیاں شدت اختیار کرگئی ہیں۔
سحر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Dec 15