Saturday - 2018 Dec 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195103
Published : 25/8/2018 6:3

امریکی صدر کی تنگ نظری سے ماضی کے نسل پرستانہ دور کی یاد تازہ ہو گئی:جنوبی افریقہ

امریکی صدر کی تنگ نظری کا مقصد جنوبی افریقہ کی قوم کو تقسیم کرنا ہے ۔

ولایت پورٹل:اسپوٹنک کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تنگ نظری سے ماضی کے نسل پرستانہ دور کی  یاد تازہ ہو گئی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز اپنی ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ انھوں نے  امریکی وزیر خارجہ مائیک پمپئو کو جنوبی افریقہ میں زرعی اصلاحات کے نام پر سفید فام کسانوں کی زمینوں پر قبضے کے معاملے پر نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی ٹویٹ میں سفید فام کسانوں کی زمینوں اور فارمز پر قبضے کے علاوہ جنوبی افریقہ کی حکومت پر سفید فام کسانوں کو بڑے پیمانے پر قتل کرنے کا الزام بھی عائد کیا تھا،امریکی صدر نے جنوبی افریقہ پر یہ الزامات فاکس نیوز پر نشر ہونے والی ایک رپورٹ کے تناظر میں لگائے،جنوبی افریقہ نے ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹویٹ پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ملکی مفاد میں زرعی اصلاحات جاری رہیں گی اس حوالے سے امریکی صدر کی ٹویٹ غلط اور ناقص معلومات پر مشتمل ہے جس پر امریکی سفیر کو طلب کر کے وضاحت طلب کی جائے گی،جنوبی افریقا کی حکومت کے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے بھی امریکی صدر کی ٹویٹ کا جواب دیتے ہوئے کہا گیا کہ امریکی صدر کی تنگ نظری کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں،امریکی صدر کی تنگ نظری کا مقصد جنوبی افریقہ کی قوم کو تقسیم کرنا ہے جس سے ماضی میں نسل پرستانہ دور کی یاد تازہ ہو گئی۔
مہر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Dec 15