Saturday - 2018 Dec 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195104
Published : 25/8/2018 6:31

دنیا دہشتگردی کے خلاف جنگ ہار چکی ہے:اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سروے کے مطابق ابھی بھی داعش کے 20ہزار دہشتگرد عراق او ر شام میں موجود ہیں جبکہ باقی افراد افغانستان سے لے کر نائیجیریا تک پھیل چکے ہیں۔

ولایت پورٹل:اقوام متحدہ کے سیکرٹریٹ کی جانب  سے اس ادارہ کی سلامتی کونسل کو پیش کی جانے والی ایک رپورٹ میں آیا ہے کہ عراق اور شام میں داعش کی شکست کے باوجود دنیا دہشتگردی کے مقابلہ میں ہار چکی ہے، اقوام متحدہ کے سروے کے مطابق ابھی بھی داعش کے 20ہزار دہشتگرد عراق او ر شام میں موجود ہیں  جبکہ باقی افراد افغانستان سے لے کر نائیجیریا تک پھیل چکے ہیں یہاں تک کہ ان میں سے کئی تو یورپی ممالک میں بھی پہنچ گئے ہیں ، اس سے بھی بڑھ کر اس وقت داعش ایک خطرناک خفیہ چینل بن چکی ہے جہاں وہ لوگوں کو بھرتی کرنے کے ساتھ ساتھ پیسہ بھی جمع کرتی ہے جس کے پیش نظر کہا جاسکتا ہے کہ یہ گروہ ابھی تک  پوری دنیا کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے، اس تنظیم سے منسلک دہشتگردوں کے پاس جدید ٹیکنالوجی کا اسلحہ نیز شام اور عراق کی جنگ کا تجربہ موجود ہے جس  کی ایک مثال ان کی جانب سے مختلف ڈرونز کا استعمال کرنا ہے ۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Dec 15