Thursday - 2018 Dec 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195108
Published : 25/8/2018 7:43

کسی بھی ملک کے ساتھ خوامخواہ کا الجھاؤ نہیں چاہتے:عمران خان

پرامن افغانستان ہماری خواہش اور اولین ترجیح ہے، وہاں قیام امن کے لئے ہر طرح کا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں۔

  • ولایت پورٹل:پاکستان کے وزیراعظم عمران خان  نےدفتر خارجہ میں وزارت خارجہ کے حکام کو پالیسی گائیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ خارجہ پالیسی میں پاکستان کے مفاد کو ترجیح دی جائے گی، قومی مفاد پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، انہوں نے بیرون ملک سفارت خانوں کی کارکردگی بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک پاکستان کا مثبت تاثر اجاگر کیا جائے،وزیراعظم نے کہا کہ دنیا کا کوئی ملک دوسرے کے ساتھ مفاد کے بغیر تعلق استوار نہیں کرتا، سفارت کاری کا مقصد ہر صورت اپنے مفاد کا تحفظ ہونا چاہیے، انہوں نے کہا کہ ہمسایہ ممالک سمیت سب کے ساتھ برابری کی سطح پردوستانہ تعلقات چاہتے ہیں، پرامن افغانستان ہماری خواہش اور اولین ترجیح ہے، افغانستان میں قیام امن کے لئے ہر طرح کا کردار ادا کرنے کو تیار ہیں، افغان مسئلے کا حل جنگ نہیں مذاکرات ہیں اور ہم اسی موقف کو آگے بڑھائیں گے،پاک ہند تعلقات پر وزیراعظم نے کہا کہ ہندوستان کے ساتھ دیرینہ مسائل کا حل خطے کی ترقی کے لئے ناگزیر ہے، کسی بھی ملک کے ساتھ خوامخواہ کا الجھاؤ نہیں چاہتے۔
سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Dec 13