Thursday - 2018 Dec 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195114
Published : 25/8/2018 18:42

سیاست دین کا ہی جزء ہے اس کا ثبوت غدیر ہے: رہبر انقلاب

پیغمبر اکرم(ص) نے ہجرت کے آغاز میں پہلے مرحلہ میں مکہ کی پریشانیوں سے چھٹکارا پاتے ہی، اپنے پہلے اقدام کے تحت سیاست کی تشکیل کی۔ ایک اسلامی معاشرہ قائم کیا اور اسلامی حکومت، نظام اسلامی اور اسلامی فوج کی تشکیل انجام دیتے ہی دنیا کے بڑے سے بڑےسیاستدانوں کو خطوط تحریر کرکے اس دور کی عظیم بشری سیاست کے میدان میں قدم رکھ دیا، یہ سیاست ہی تو تھی، اگر ہم مسلمان ہیں تو دین و حکومت کو آپس میں ملا ہوا ہونا چاہیئے۔

ولایت پورٹل: کچھ لوگوں نے اسلام کو صرف فردی مسئلہ سمجھا ہے اور سیاست سے اسلام کو خارج کردیا ہے۔یہ ایسی چیز ہے کہ حال حاضر میں بہت سے اسلامی معاشروں اور مغربی مستکبر و سامراجی دنیا کے تعارف میں ترویج و تبلیغ کی جاتی ہے کہ اسلام سیاست سے الگ ہے، انہوں نے اسلام سے سیاست کو چھین لیا حالانکہ پیغمبر اکرم(ص) نے ہجرت کے آغاز میں پہلے مرحلہ میں مکہ کی پریشانیوں سے چھٹکارا پاتے ہی، اپنے پہلے اقدام کے تحت سیاست کی تشکیل کی۔ ایک اسلامی معاشرہ قائم کیا اور اسلامی حکومت، نظام اسلامی اور اسلامی فوج کی تشکیل انجام دیتے ہی دنیا کے بڑے سے بڑے سیاستدانوں کو خطوط تحریر کرکے اس دور کی عظیم بشری سیاست کے میدان میں قدم رکھ دیا، یہ سیاست ہی تو تھی، اگر ہم مسلمان ہیں تو دین و حکومت کو آپس میں ملا ہوا ہونا چاہیئے۔ نہ اس طرح سے کہ دو الگ چیزیں ہوں اور انہیں آپس میں جوڑ دیا گیا ہو، دین و حکومت ایک ہی چیز ہے۔۔۔ اسلام میں دین و حکومت ایک ہی ذریعہ اور منبع سے سرچشمہ حاصل کرتی ہیں اور وہ وحیٔ الٰہی ہے، قرآن واسلام یہی ہیں۔
جو لوگ اسلام کی طرفداری کا نقاب اوڑھ کر یہ بیان و اظہار کرتے ہیں کہ’’دین کو سیاسی امور میں مداخلت نہیں کرنی چاہیئے‘‘انہیں اس بات کی خبر نہیں ہے کہ یہ اسلام کی حاکمیت اور اسلام کی حیات دوبارہ کے خلاف استکبار و سامراج کی جدید تشہیر و تبلیغ اور چال ہے۔ان سب چیزوں کی گواہ غدیر ہے۔۔۔امیرالمؤمنین(ع)کی شخصیت اور حضرت کے منصوب ہونے کے موضوع کے قطع نظر جب کہ شیعہ اس سے متمسک و پابند ہے۔ دوسروں نے اس موضوع پر زیادہ توجہ نہ دیتے ہوئے امیرالمومنین(ع)کے منصوب بہ خلافت و امامت ہونے کو قابل ملاحظہ نہیں سمجھا۔ اس معاملہ میں حاکم کا منصوب ہونا بہت ہی اہم مسئلہ ہے جو کہ غدیر کے پیغام میں پایا جاتا ہے۔

عید غدیر کے موقع پر نظام مملکت کے عہدیداروں سے ملاقات کے دوران خطاب:۷؍مئی؍۱۹۹۵ء

 




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Dec 13