Sunday - 2018 Dec 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195117
Published : 26/8/2018 5:29

افغانستان کے صوبہ ننگرہارمیں الیکشن کمیشن دفتر پر خودکش حملہ؛متعدد ہلاک

صوبہ ننگرہار کے شہرجلال آباد میں انتخاباتی دفترپر خودکش حملہ کیا گیاہے جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں۔

ولایت پورٹل: افغانستان کے صوبہ ننگرہار کے شہرجلال آباد میں انتخاباتی دفترپر خودکش حملہ کیا گیاہے جس کے نتیجے میں 15 افراد ہلاک یا زخمی ہوگئے ہیں،صوبہ ننگرہار کے گورنرکے ترجمان «عطاالله خوگیانی»  کا کہنا ہے کہ دفترپر ہونے والے حملے میں جانی اور مالی نقصانات ہوئے ہیں،بعض افغان ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں کم ازکم 5 افراد جاں بحق اور10 شدید زخمی ہوگئے ہیں،اس حملے کی ذمہ داری فوری طور پر کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے، بتایا جاتا ہے کہ اس علاقے میں طالبان اور داعش بھرپور انداز میں متحرک ہیں،واضح رہے کہ چند روزقبل بعض سیاسی رہنماوں نے جلال آباد الیکشن کمیشن کے دفتر کے سامنے دھرنا دیا تھا، سیاسی رہنماوں کا کہنا تھا کہ انہیں بے جا انتخابات میں حصہ لینے سے روکا جارہا ہے۔
تسنیم




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Dec 16