Sunday - 2018 Dec 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195118
Published : 26/8/2018 5:36

مسجد الحرام کی چھت سے چھلانگ لگا کر ایک حاجی کی خودکشی

مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کی چھت سے چھلانگ لگا کر ایک اور حاجی نے خودکشی کرلی۔

ولایت پورٹل: العربیہ نیوز ایجنسی نے نقل کیا ہے کہ مکہ مکرمہ میں مسجد الحرام کی چھت سے چھلانگ لگا کر ایک اور حاجی نے خودکشی  کرلی ہے،سعودی حکام کے مطابق ایک حاجی نے جمعہ کی رات مسجد الحرام کی چھت سے نیچے صحن میں چھلانگ لگادی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا، سکیورٹی اور امدادی اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچے تاہم حاجی خون زیادہ بہہ جانے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا،حرمین شریفین پریزیڈنسی کے ترجمان احمد بن محمد المنصوری کے مطابق ہلاک ہونے والے حاجی کا تعلق عراق سے تھا، تاہم اس کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے،مسجد الحرام میں پہلے بھی خودکشی کے واقعات ہوچکے ہیں جس کی وجہ سے چھت پر حفاظتی باڑ لگائی گئی ہے۔
مہر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Dec 16