Sunday - 2018 Dec 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195119
Published : 26/8/2018 5:41

جنوبی شام میں داعش کے خلاف محاصرہ مزید تنگ

شامی فوج نے جنوبی شہر السویدا کے مضافات میں اپنی پیش قدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے دشوار گذار علاقوں میں داعشی دہشت گردوں کا محاصرہ مزید تنگ کر دیا ہے۔

ولایت پورٹل:شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے مشرقی سویدا کے صحرائی علاقے میں الصفا کی پہاڑیوں کے اطراف میں پیش قدمی کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے دہشت گردوں کا محاصرہ مزید تنگ کر دیا ہے جبکہ کئی علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد بھی کرا لیا،شامی فوج کی اس کارروائی میں کئی دہشت گرد ہلاک و زخمی بھی ہوئے ہیں،شامی فوج نے تل غانم میں بھی کئی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ تلول الصفا سے فرار کرنے والے متعدد دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے،واضح رہے کہ شام کا بحران علاقے کا توازن غاصب صیہونی حکومت کے حق میں تبدیل کرنے کی غرض سے سعودی عرب اور امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے حملوں کی بنا پر دو ہزار گیارہ سے جاری ہے جبکہ شامی فوج اور عوام نے دشمنوں کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے۔
سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Dec 16