Sunday - 2018 Dec 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195122
Published : 26/8/2018 6:13

ایران کے شہر کرمانشاہ میں زلزلہ

حکومتی ذرائع کے مطابق کرمانشاہ میں آنے والےزلزلہ کے نتیجہ میں ابھی تک 100افراد کے زخمی ہونے اور ایک کے جاں بحق ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے۔


ولایت پورٹل:ایران کے زلزلہ نگاری کے مرکز نے اعلان کیا ہے کہ رات کے2:43پر  شہر کرمانشاہ میں5.9 کی شدت کا زلزلہ آیا ہے  جس کی شدت کرمانشاہ کے قریبی ایران اور عراق کے دیگر شہروں میں بھی محسوس کی گئی جس کے نتیجہ میں کرمانشاہ اور عراق کے شہر سلیمانیہ میں لوگ گھروں سے نکل کر سڑکوں پر آگئے، تاہم امدادی ٹیمیں علاقہ کی طرف روانہ ہوچکی ہیں، زلزلہ کی وجہ سے کرمانشاہ شہر کے نصف علاقہ سمیت کئی دہاتوں کے بجلی،پانی اور موبائل ٹاور متأثر ہوئے ہیں، حکومتی ذرائع کے مطابق ابھی تک 100افراد کے زخمی ہونے اور ایک کے جاں بحق ہونے کی خبر موصول ہوئی ہے.



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Dec 16