Saturday - 2018 Dec 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195125
Published : 26/8/2018 15:52

عشق سے لبریز گھڑیاں

اس جانباز مجاہد نے دل کی گہرائیوں سے ان الفاظ میں اپنے جذبات کی ترجمانی کی:سید بزرگوار اگر ہمیں قتل کردیا جائے،اور پھر ہمارے جسموں کو جلا کر راکھ بنا دیا جائے۔اور ان کا ذرہ ذرہ ہواؤں میں اڑا دیا جائے ۔اور ہمارے ساتھ یہ کام اگر ہزار بار بھی کیا جائے تو سید! ہم آپ کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔

ولایت پورٹل: قارئین کرام! وہ شام بھی عجب سہانی تھی کہ جب جولائی ۲۰۱۸ء میں اسلامی مقاومت لبنان کے کچھ جانباز اپنے چہیتے اور محبوب رہبر سے ملاقات کے لئے حسینہ جماران پہونچ گئے اور اس بے نکلف ملاقات میں ان سورماؤں نے اپنے محبوب قائد کے چاروں اور پروانہ وار حلقہ بنا لیا۔اور اپنے دل کی بات اور قلبی جذبات کا اس طرح اظہار کیا:
سید بزرگوار
ہم لبنان سے آئے ہیں
سید حسن نصر اللہ کا عشق ہمارے دلوں میں ہے
ہم اپنے شہیدوں کے والدین سے عقیدت  رکھتے ہیں
اور میں خود بھی(اگر اللہ قبول کرے) ایک شہید کا باپ ہوں
اپنے مجروحین کا عشق اپنے ساتھ رکھتے ہیں
مورچوں پر موجود اپنے جانبازوں اور دلیروں سے عشق کی سوغات ہمارے ساتھ ہے۔
سید بزرگوار ہم آپ کی عبائے ولایت کے زیر سایہ ہیں
سید بزرگوار اگر ہمیں قتل کردیا جائے،اور پھر ہمارے جسموں کو جلا کر راکھ بنا دیا جائے۔اور ان کا ذرہ ذرہ ہواؤں میں اڑا دیا جائے ۔اور ہمارے ساتھ یہ کام اگر ہزار بار بھی کیا جائے تو سید! ہم آپ کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Dec 15