Thursday - 2018 Dec 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195131
Published : 27/8/2018 6:57

ایرانی وزیر دفاع شام کے دورہ پر

اگر ایرانی دوستوں کا تعاون نہ ہوتا تو شام اکیلے دہشت گردوں پر فتح حاصل نہیں کرسکتا تھا۔

ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیردفاع امیر حاتمی نے شامی وزیردفاع  علی ایوب سے ملاقات میں کہا کہ شام سے دہشت گردوں کا خاتمہ علاقے کی سلامتی کے لئے اہم ہے اور نتیجے میں اغیار کی مداخلت کا بہانہ بھی ختم ہوجائےگا،ایرانی وزیردفاع نے کہا کہ خطے سے باہر کے ممالک تفرقہ پھیلانے اور شام میں بدامنی کو ہوا دینے کی کوشش کر رہے ہیں اور اسلامی جمہوریہ ایران شام میں امن و استحکام کی برقراری کے لئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرے گا،شام کے وزیردفاع نے بھی اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ اگر ایرانی دوستوں کا تعاون نہ ہوتا تو شام اکیلے دہشت گردوں پر فتح حاصل نہیں کرسکتا تھا کہا کہ ایران اور شام کے دوطرفہ تعلقات وسیع پیمانے اور مستحکم انداز میں برقرار ہیں اور دونوں ہی ممالک ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھا رہے ہیں،شام کے وزیردفاع علی ایوب نے کہاکہ دہشت گردوں کے مقابلے میں نصیب ہونے والی فتوحات سے دشمن خاص طور پر امریکا اور اسرائیل کو سخت پریشانی ہے،اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیردفاع دو روزہ سرکاری دورے پر کل دمشق پہنچے ہیں جہاں ہوائی اڈے پر شامی شخصیات نے ان کا خیر مقدم کیا۔
سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Dec 13