Tuesday - 2018 Dec 11
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195133
Published : 27/8/2018 7:10

افغانستان میں داعش کا اہم کمانڈر ہلاک

افغانستان کے مشرقی صوبے ننگر ہار میں ہونے والے فضائی حملے کے نتیجے میں داعش خراسان کا کمانڈر ابو سعد ہلاک ہوگیا ہے۔

ولایت پورٹل:خامہ پریس کی رپورٹ کے مطابق افغانستان کے مشرقی صوبے ننگر ہار میں فضائی حملے کے نتیجے میں داعش خراسان کے سربراہ ابو سعد کے ہلاک ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں،اطلاعات کے مطابق افغانستان کی خفیہ ایجنسی نیشنل ڈائریکٹوریٹ آف سیکیورٹی (این ڈی ایس) کے ذرائع کے مطابق گزشتہ رات فضائی کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے داعش خراسان کے امیر کی شناخت سعد اربانی کے نام سے ہوئی ہے،رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا کہ سعد ارہابی، ابو سید اورکزئی کے نام سے معروف تھا، جو فضائی حملے میں اپنے 9 ساتھیوں کے ساتھ مارا گیا،ذرائع نے مزید بتایا کہ فضائی حملہ ضلع خوگیانی کے ایک گاؤں پر کیا گیا تھا،صوبائی گورنر کے ترجمان عطاء اللہ خوگیانی نے سعد ارہانی کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ اورکزئی ایجنسی کا رہائشی اور اسے حسیب لوگاری کی ہلاکت کے بعد خراسان کا امیر بنایا گیا تھا۔
مہر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 11