Thursday - 2018 Dec 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195134
Published : 27/8/2018 7:15

امن اور دوستی کے فروغ میں ایران نے اہم کردار ادا کیا ہے:اقوام متحدہ کے انفارمیشن سینٹر کی سربراہ

تہران میں اقوام متحدہ کے ریجنل انفارمیشن سینٹر کی سربراہ محترمہ ماریہ دوتسنکوف نے امن و دوستی اور بات چیت کے فروغ میں ایران کے کردار کو اہم قرار دیا ہے۔

ولایت پورٹل:دہشت گردی کے نتیجے میں مارے جانے والوں کی عالمی سطح پر منائی جانے والی یاد کی مناسبت سے ایران کے شمالی شہر گرگان میں منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کی انفارمیشن ڈائریکٹر ماریہ دوتسنکوف نے امن و دوستی اور بات چیت کے فروغ میں ایران کی کوششوں کی تعریف کی،انہوں نے بتایا کہ اقوام متحدہ نے ایک قرار داد کے ذریعے اکیس اگست کو دہشت گردی کی بھینٹ چڑھنے والوں کا دن قرار دیا ہے اور اس دن کے اعلان کا مقصد ان کے اور ان کے پسماندگان کے حقوق کی حفاظت کرنا ہے،اقوام متحدہ کی ریجنل انفارمیشن ڈائریکٹر نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اس بات پر زور دیتی ہے کہ علاقائی اور عالمی سطح پر دہشت گردی کی روک تھام کے لیے انسانی حقوق کی ترویج اور قانونی حکومتوں کی حمایت ضروری ہے،انہوں نے مزید کہا کہ دہشت گردی کا شکار ہونے والوں کے حقوق کا دفاع کرنا اقوام متحدہ کے رکن ملکوں کی ذمہ داری ہے اور عالمی ادارہ اس حوالے سے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔
سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Dec 13