Tuesday - 2018 Dec 11
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195135
Published : 27/8/2018 7:22

امریکی ریاست فلوریڈا میں فائرنگ؛ متعدد افراد ہلاک

جیسکن ول پولیس نے فائرنگ کے واقعے میں متعدد افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے تاہم ان کی تعداد ابھی تک نہیں بتائی گئی.

ولایت پورٹل:امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر جیکسن ول میں فائرنگ کے واقعے کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے ہیں،جیکسن ول شیرف آفس نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لوگوں کو جائے وقوعہ سے دور رہنے کی ہدایت کی ہے،جیسکن ول پولیس نے واقعے میں متعدد افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے تاہم ان کی تعداد ابھی تک نہیں بتائی گئی،پولیس کے مطابق واقعے کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے،ابتدائی رپورٹس کے مطابق ایک ویڈیو گیم ٹورنامنٹ کے دوران فائرنگ کا یہ واقعہ پیش آیا،قانون نافذ کرنے والے ادارے صورت حال کو کنٹرول کرنے کی کوششوں میں مصروف ہیں،خیال رہے کہ رواں سال کے آغاز میں فلوریڈا کی کاؤنٹی پارک لینڈ میں واقع ایک ہائی اسکول میں سابق طالب علم کی فائرنگ کے نتیجے میں 17 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔
تسنیم




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Tuesday - 2018 Dec 11