Thursday - 2018 Dec 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195138
Published : 27/8/2018 8:13

آئے دن جنسی اسکینڈل منظر عام پر آنے سے ٹرمپ ذہنی دباؤ کا شکار

امریکی صدرٹرمپ کے ان دنوں جنسی اسکینڈل منظر عام پر آرہے ہیں جس کی وجہ سے وہ سخت ذہنی دباو کا شکار ہیں۔

ولایت پورٹل:امریکی نشریاتی ادارے سی این این اے نے اپنی خصوصی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ صدر ٹرمپ کا اپنی کمپنی کی ہاؤس کیپر کے ساتھ 2015 میں معاشقہ رہا ہے جس کے نتیجے میں ایک بچے کی پیدائش بھی ہوئی،اس غیر ازدواجی تعلق کے گواہ ڈونلڈ ٹاور کے ایک دربان ڈینو سجوڈن بھی ہیں،ٹرمپ ٹاور کے دربان سجوڈن نے امریکی صدر کے اپنی ملازمہ سے معاشقے اور بچے کی پیدائش سے متعلق معلومات امریکی میگزین اے ایم آئی کو فروخت کی تھیں جس میں معاشقے کی پوری کہانی بیان کی گئی تھی، اے ایم آئی نے ایک معاہدے کے تحت یہ اسٹوری 30 ہزار امریکی ڈالر کے عوض خریدی،معاہدے کے تحت سجوڈن کو کہانی کسی اور کو دینے یا کہیں اور بیان کرنے پر1 ملین امریکی ڈالر کی رقم ادا کرنا ہو گی،میگزین اے ایم آئی کے سربراہ ٹرمپ کے دوست ہیں اس لیے انہوں نے یہ کہانی شائع نہیں کی جب کہ معاہدے کے باعث سجوڈن کہانی کو کسی اور سے بیان نہیں کرسکتے تھے،یوں یہ اسکینڈل دب گیا،لیکن اب سجوڈن کے وکیل نے سی این این کو بتایا ہے کہ اے ایم آئی سے معاہدہ ختم کر دیا گیا جس کے بعد ان کے کلائنٹ کسی کو بھی یہ اسٹوری فروخت کرنے یا کسی کے بھی سامنے بیان کرنے کے لیے آزاد ہیں،واضح رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو پہلے ہی میگزین ’پلے بوائے‘ کی ماڈل کیرن میکڈوگل اور اسٹورمی ڈینیئلز کے ساتھ ناجائز تعلقات رکھنے اور صدارتی انتخاب کے دوران دونوں ماڈلز کو خاموش رہنے کے لیے رقوم کی ادائیگی پر تفتیش کا سامنا ہے، اس مقدمے میں ٹرمپ کے وکیل مائیکل کوہن پہلے ہی وعدہ معاف گواہ بن چکے ہیں۔
سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Dec 13