Saturday - 2018 Dec 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195143
Published : 28/8/2018 6:58

یمنی ڈرون کا دبئی انٹرنیشنل ايئرپورٹ پر حملہ

یمنی فورسز اور قبائل نے صماد 3 نامی ڈرون کے ذریعہ دبئی کے انٹرنیشنل ايئر پورٹ پر حملہ کیا جس کے بعد دبئی ایئر پورٹ پر کھلبلی مچ گئی ۔

ولایت پورٹل:المسیرہ کی رپورٹ کے مطابق یمنی فضائیہ نے صماد 3 نامی ڈرون کے ذریعہ دبئی کے انٹرنیشنل ايئر پورٹ کو نشانہ بناکر متحدہ عرب امارات پر واضح کردیا  ہے کہ اس کا چپہ چپہ یمنی فضائیہ کے حملوں کی زد میں ہے،اطلاعات کے مطابق یمنی فورسز اور قبائل نے صماد 3 نامی ڈرون کے ذریعہ دبئی کے انٹرنیشنل ايئر پورٹ پر حملہ کیا جس کے بعد دبئی ایئر پورٹ پر کھلبلی مچ گئی اور پروازوں کے شیڈول میں بہت بڑا خلل پیدا ہوگيا،یمنی فوج کے ترجمان عزیز راشد کا کہنا ہے کہ متحدہ عرب امارات کو یہ دوسری بار خبردار کیا گيا ہے کہ وہ یمن کے خلاف جارحیت اور بربریت سے باز آجائے اور یمن سے اپنے فوجیوں کو واپس بلا لے نیز سعودی عرب کا ساتھ چھوڑ دے ورنہ دبئی کو خاک  میں ملادیا جائےگا،عزیز راشد نے کہا کہ جنگ جتنی طویل ہوتی جائے گی ہماری فوجی طاقت میں اتنا ہی اضافہ ہوتا جائے گا اور یمنی عوام  سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے تسلط کو کسی بھی صورت میں قبول نہیں کریں گے۔ 
مہر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Dec 15