Sunday - 2018 Dec 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195150
Published : 28/8/2018 9:48

صیہونی مسجد الاقصیٰ پر قبضہ کرنے کے درپے

صیہونی مسجد الاقصی کو یہودیوں کی عبادت گاہ میں تبدیل کرنے کی سازش کررہے ہیں۔

ولایت پورٹل:ترکی کی اناٹولی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے وزیر اوقاف یوسف ادعیس نے یونسکو کو انتباہ دیا ہے کہ صیہونی مسجد الاقصی اور اس کے اردگرد کے علاقوں پر قبضہ کرنے کے درپے ہیں  لہذا اقوام متحدہ کے علمی ثقافتی ادراہ یونسکو کو اس کے خلاف سخت سے سخت موقف اپنانا چاہیے کیونکہ مسجدالاقصی اور اس کے چاروں طرف کی زمینیں مسلمانوں کی ہیں  جو کسی بھی طرح سے ان سے لی نہیں جاسکتیں صیہونی مسجد الاقصی کو یہودیوں کی عبادت گاہ میں تبدیل کرنے کی سازش کررہے ہیں  لیکن اگر ایسا ہوا تو اسرائیل کے ساتھ دین کے نام جنگ شروع ہوجائے گی، قابل ذکر ہے کہ صیہونی  ہائی کورٹ نے حکومت کو دو مہینے کی مہلت دی ہے کہ وہ یہودیوں کے مسجد الاقصی میں عبادت کرنے کی پابندی کے بارے میں وجوہات پیش کرے کیونکہ یہ مذہبی آزادی کے منافی ہے۔




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Dec 16