Sunday - 2018 Dec 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195158
Published : 29/8/2018 9:36

افغانستان میں فوجی کافلے پر طالبان کاحملہ؛30 بکتربندگاڑیاں ناپدید

افغان فورسز کے قافلے پرفاریاب صوبے کے علاقے «غورماج» میں بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں کم از کم 30 بکتربندگاڑیاں ناپدید ہوگئیں ہیں۔

ولایت پورٹل:شمالی افغانستان کے صوبے فاریاب میں طالبان کے مسلح افراد نے فوجی قافلے پر خودکار ہتھیاروں سے حملہ کرکے افغان فوج کی متعدد بکتربند گاڑیوں کو  غائب کردیا ہے،طلوع نیوز نے رپورٹ دی ہے کہ افغان فورسز کے قافلے پرفاریاب صوبے کے علاقے «غورماج» میں بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں کم از کم 30 بکتربندگاڑیاں ناپدید ہوگئیں ہیں،واضح رہے کہ طالبان کی جانب سے ابھی تک کسی قسم کا کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے،خیال رہے کہ افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان اور دیگر حکومت مخالف گروہوں کے حملوں میں شدید اضافہ ہوا ہے،کچھ عرصہ قبل صوبہ غزنی میں سیکیورٹی فورسز پر حملہ کیا گیا جس میں متعدد فوجی اہلکار ہلاک یا زخمی ہوئے تھے۔
تسنیم




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Dec 16