Sunday - 2018 Dec 16
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195161
Published : 29/8/2018 10:0

گوگل پر ٹرمپ کے نام سے نیوز سرچ کرؤتو ساری بری خبریں سامنے آجاتی ہیں:امریکی صدر کا گوگل سےشکوہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سرچ انجن گوگل پرکڑی تنقید کی اور اس پر دھاندلی کا الزام لگایا۔

ولایت پورٹل:سماجی رابطے پر جاری بیان میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جب بھی ٹرمپ کے نام سے نیوز سرچ کرتے ہیں تو گوگل ساری بری خبریں سامنے لے آتا ہے ،انہوں نے کہا کہ گوگل ہمارے ساتھ دھاندلی کررہا ہے میں بہت جلد اس پر بات کروں گا ،امریکی صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نیوز پر گوگل سرچ کے نتیجے میں جھوٹا سی این این نمایاں ہوتا ہے،انہوں نے کہا کہ گوگل پر ریپبلکن، کنزرویٹو اور فیئر میڈیا کو باہر رکھا جاتا ہے، سرچ میں چھیانوے فیصد نتائج بائیں بازو میڈیا کے ہوتے ہیں،امریکی صدر نے الزام عائد کیا کہ کنزرویٹوز کی آواز کو دبایا جا رہا ہے، اچھی خبروں اور معلومات کو چھپایا جا رہا ہے،ان کا کہناتھاکہ ہم کیا دیکھیں کیا نہیں گوگل اور دوسرے کنٹرول کر رہے ہیں، یہ بہت سنگین صورتحال ہے جلد اس معاملے کو دیکھوں گا۔
سحر





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Dec 16