Thursday - 2018 Dec 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195169
Published : 29/8/2018 18:53

غدیر صرف ایک تاریخی مسئلہ نہیں ہے بلکہ یہ اسلام کی جامعیت و ہمہ گیری کی علامت ہے:رہبر انقلاب

یہ نعمت( نعمت اسلام و ہدایت) اس وقت کامل ہوتی کہ جب پیغمبر(ص)کے بعد معاشرہ کے لئے راستے کا نقشہ معین ہو یہ ایک طبیعی چیز ہے جس کو رسول(ص) نے غدیر میں انجام دیا اور امیرالمومنین(ع) کو منصوب کردیا اور مسلمانوں پر ان کی پیروی کو لازم قرار دیا۔

ولایت پورٹل:مسئلہ غدیر صرف ایک تاریخی مسئلہ نہیں ہے بلکہ اسلام کی جامعیت و ہمہ گیری کی علامت ہے، اگر رسول خدا(ص) نے اپنی مجاہدانہ کوششوں اور با وفا اصحاب کی مدد سے تعصبات و خرافات میں ڈوبے ہوئے بدو معاشرہ کو ایک ترقی پذیر معاشرہ میں تبدیل کردیا تو آپ(ص) نے ان دس برسوں کے بعد کی کوئی فکر نہیں کی تھی اور امت کے ہاتھ میں کوئی نقشہ و لائحہ عمل نہیں دیا تھا۔ یہ کام ناقص تھا۔ جاہلی تعصبات کی جڑیں اتنی گہری تھیں کہ ان کے خاتمہ کے لئے ایک مدت درکار تھی ظاہر اچھا تھا، لوگوں کا ایمان، بہترین ایمان تھا۔ البتہ سب ایک سطح کے نہیں تھے۔ وفاتِ رسول(ص) کے وقت بعض لوگوں کو مسلمان ہوئے ایک سال ہوا تھا، کچھ کو چھ ماہ ہوئے تھے اور چند کو دو سال ہوئے تھے۔ رسول اکرم(ص) کی فوجی طاقت نے ان لوگوں کو اسلام کی طرف کھینچا تھا، یہ سب اولین پکّے مسلمانوں کا حصہ نہیں تھے۔ معاشرہ کو جاہلی رسم و ریشہ سے پاک کرنے اور رسول(ص) کے دس سال بعد اسے اسلام کے سیدھے راستہ پر قائم رکھنے کے لئے ایک تدبیرکی ضرورت تھی۔ اگر یہ تدبیر نہ کی گئی ہوتی تو کام ناقص رہ جاتا۔’’اَلْیَومَ اَکْمَلْتُ لَکُمْ دِیْنَکُمْ وَاَتْمَمْتُ عَلَیْکُمْ نِعْمَتِیْ‘‘۔(سورۂ مائدہ: ۳)۔آج میں نے تمہارے لئے تمہارے دین کو کامل کردیا اور تم پر اپنی نعمت تمام کردی۔اسی کی تصریح ہے کہ یہ نعمت( نعمت اسلام نعمتِ ہدایت معاشرہ کو سیدھا راستہ دکھانے  کی نعمت) اس وقت کامل ہوتی کہ جب پیغمبر(ص)کے بعد معاشرہ کے لئے راستے کا نقشہ معین ہو یہ ایک طبیعی چیز ہے جس کو رسول(ص) نے غدیر میں انجام دیا اور امیرالمومنین(ع) کو منصوب کردیا اور مسلمانوں پر ان کی پیروی کو لازم قرار دیا جو(کہ ایمانی و اخلاقی، انقلابی و رزمی رواداری اور شخصیت کے لحاظ سے دیگر افراد معاشرہ کی بہ نسبت) منفرد و ممتاز شخصیت کے حامل تھے منصوب ومعین فرمایا اور لوگوں پر آپ کی پیروی کرنے کا فریضہ عائد کیا۔





آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Dec 13