Thursday - 2018 Dec 13
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195172
Published : 30/8/2018 12:48

دنیا میں جبر کی نہیں قانون کی بالادستی ہونا چاہیے:اقوام متحدہ میں ایرانی مندوب

کسی بھی ثالثی کا عمل عالمی سطح پر قانون کی بالادستی کو مد نظر رکھتے ہوئے ہونا چاہئے۔

ولایت پورٹل: اقوام متحدہ میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے مندوب غلام علی خوشرو نے نیو یارک میں ثالثی کے عمل ا ور اختلافات کے حل کے عنوان سے سلامتی کونسل کے اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ثالثی کا عمل عالمی سطح پر قانون کی بالادستی کو مد نظر رکھتے ہوئے ہونا چاہئے،انہوں نے کہا کہ امریکہ نے موجودہ صدی میں سلامتی کونسل کے مستقل رکن کی حیثیت سے عراق پر جارحیت کی اور اس نے سلامتی کونسل کے کردار کو بھی سراسر نظرانداز کیا جبکہ یہ اقدام اقوام متحدہ کے منشور کی کھلی خلاف ورزی تھی،انہوں نے قرارداد 2231 کو نظرانداز کرنے سے متعلق دوسرے ممالک پر دباؤ ڈالنے پر امریکی حکومت کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا،انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اقوام متحدہ کی اصل بنیاد یہ ہے کہ دنیا جبر و زبردستی کے بجائے قانون کی بالادستی کو یقینی بنائے،غلام علی خوشرو نے مزید کہا کہ امریکہ نہ صرف خود سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد نہیں کرتا بلکہ وہ دوسرے ممالک کو بھی ان قراردادوں بالخصوص قرارداد نمبر 2231 پر عمل نہ کرنے پر دباؤ ڈالتا ہے اور انہیں دھمکی دیتا ہے کہ اگر وہ امریکی مطالبے پر عمل نہ کریں تو انہیں اس کے بدلے میں سزا دی جائے گی۔
سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Thursday - 2018 Dec 13