Saturday - 2018 Dec 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195173
Published : 31/8/2018 13:1

رہبر معظم کی جانب سے کئی قیدیوں کی معافی یا سزا میں کمی کا اعلان

رہبر معظم آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے عید غدیر کے پرمسرت موقع پر ملک کے جیلوں میں قید بعض مجرموں کو معاف یا ان کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

ولایت پورٹل:رہبر معظم کے دفتر اطلاعات و نشریات کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ آپ نے عید سعید غدیر کی مناسبت سے ملک بھر کی عدالتوں سے سزا یافتہ 615 مجرموں کی سزا معاف یا ان میں کمی کا اعلان کیا ہے،واضح رہے کہ عدلیہ کے سربراہ آیت اللہ "آملی لاریجانی" نے سپریم لیڈر کو ایک خط میں عدلیہ کے مرکزی کمیشن کی طرف سے مجوزہ معافی یا سزا میں کمی کے لئے چنے گئے 615 قیدیوں کی فہرست بھیجی تھی جس کو رہبر معظم نے منظور کرتے ہوئے اس پر دستخط کردئے ہیں۔
تسنیم


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Dec 15