Saturday - 2018 Dec 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195175
Published : 31/8/2018 13:9

ایران دیانتداری اور شفافیت کے ساتھ جوہری معاہدہ کے پاسداری کررہا ہے:بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی

امریکی خلاف ورزیوں کے باوجود عالمی ادارے نے ایک بار پھر ایران کی شفاف کارکردگی کی تائید کردی۔

ولایت پورٹل:بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں جوہری معاہدے پر عمل درآمد کرنے سے متعلق اسلامی جمہوریہ ایران کی دیانت داری اور شفاف کارکردگی کی تصدیق کردی،امریکی خلاف ورزیوں کے باوجود عالمی ادارے نے ایک بار پھر ایران کی شفاف کارکردگی کی تائید کردی، آئی اے ای اے نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہا کہ ایران، 2015 میں طے پانے والے جوہری معاہدے پر پابندی سے عمل کررہا ہے، ایران جوہری معاہدے سے امریکہ کی غیرقانونی علیحدگی کے بعد یہ عالمی جوہری ادارے کی دوسری رپورٹ ہے جس میں ایران کی دیانت داری کی مسلسل تصدیق ہورہی ہے،تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی تمام جوہری سرگرمیاں عالمی جوہری معاہدے کے مطابق ہیں.عالمی ادارے کو ایران میں تمام جوہری مراکز تک رسائی حاصل رہی اور اس کے معائنہ کاروں نے تمام سرگرمیوں کا مختلف پہلووں سے جائزہ بھی لیا ہے،یاد رہے کہ 8 مئی کو ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران اور جوہری معاہدے کے خلاف پرانے الزامات کو دہرا کر اس معاہدے سے امریکہ کی علیحدگی کا اعلان کردیا تھا.امریکہ کے اس فیصلے کے بعد یورپی یونین کی چیف خارجہ پالیسی فیڈریکا موگرینی نے اعلان کیا کہ یورپ، ایران جوہری معاہدے کو بچانے کے لئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرے گا،ٹرمپ کی علیحدگی کے ردعمل میں چین اور روس سمیت یورپی ممالک (برطانیہ، جرمن اور فرانس) نے کہا کہ وہ ایران جوہری معاہدے پر قائم رہیں گے۔
سحر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Dec 15