Saturday - 2018 Dec 15
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195183
Published : 1/9/2018 9:34

ٹرمپ کی عالمی تجارتی تنطیم سے الگ ہونے کی دھمکی

اگرعالمی تجارتی تنظیم نے امریکہ احکامات پر عمل نہ کیا تو امریکہ اس تنظیم سے علیحدگی اختیار کرلے گا۔

ولایت پورٹل: بلومبرک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عالمی تجارتی تنظیم ( ڈبلیو ٹی او ) پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرعالمی تجارتی تنظیم نے امریکہ احکامات پر عمل نہ کیا تو امریکہ اس تنظیم سے علیحدگی اختیار کرلے گا،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بلوم برگ نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ اگر عالمی تجارتی تنظیم نے مطلوبہ معیار کے مطابق کام نہ کیا اور امریکہ کے ساتھ اس کے رویے میں کوئی بہتری نہ آئی تو امریکہ اس تنظیم سے علیحدہ ہو جائے گ،صدر ٹرمپ ماضی میں بھی عالمی تجارتی تنظیم پر یہ کہہ کر تنقید کرتے رہے ہیں کہ عالمی تجارتی تنظیم امریکہ کے ساتھ بہت برا سلوک کرتی رہی ہے اور ان کا یہ حالیہ بیان عالمی نظام کے اداروں پر حالیہ حملہ ہے جنہیں دوسری جنگ عظیم کے بعد امریکا نے بنانے میں مدد کی تھی۔
مہر



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Dec 15