Sunday - 2018 Sep 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195256
Published : 5/9/2018 18:25

عید مباہلہ مبارک:

مباہلہ باطل پر حق کی فتح کا اعلان ہے: رہبر انقلاب

مباہلہ وہ دن ہے جس میں اللہ کے رسول(ص) روئے زمین کے سب سے معزز اور مکرم بندگان خدا کو میدان میں لیکر حاضر ہوگئے تاکہ مباہلہ کریں ،جو حق پر ہو وہ زندہ رہے اور جو حق سے منحرف اور حق سے رو گراں ہو فنا ہوجائے۔

ولایت پورٹل: مباہلہ وہ دن ہے جس میں اللہ کے رسول(ص) روئے زمین کے سب سے معزز اور مکرم بندگان خدا کو میدان میں لیکر حاضر ہوگئے تاکہ مباہلہ کریں ،جو حق پر ہو وہ زندہ رہے اور جو حق سے منحرف اور حق سے رو گراں ہو فنا ہوجائے۔
مباہلہ کے باب میں سب سے اہم نکتہ یہ ہے کہ اس میں’’و انفسنا و انفسکم‘‘ بھی ہیں،اور ’’ و نساءنا و نساءکم‘‘ بھی ہیں،اللہ کے رسول نے روئے زمین کے سب سے عزیز لوگوں کو حجت بالغہ بناکر میدان میں لا کھڑا کیا تاکہ حق اور باطل میں ہمیشہ کے لئے جدائی ہوجائے اور دنیا دیکھ لے کہ حق کس کے ساتھ ہے اور باطل کے نام لیوا کون ہیں؟
مباہلہ سے پہلے تاریخ میں کوئی ایسا موقع نہیں ملتا کہ جب اللہ کے رسول(ص) تبلیغ دین اور بیان حقیقت کے واسطے،اپنی بیٹی،اپنے نواسوں،اور اپنے بھائی اور جانشین امیرالمؤمنین(ع)  کا ہاتھ پکڑ کر میدان میں لائے ہوں۔اسی وجہ سےمباہلہ ایک استثنائی دن ہے۔ کہ حقیقت کا بیان و ابلاغ کتنا اہم مرحلہ ہے کہ پیغمبر اکرم(ص) اس جذبہ کے ساتھ میدان میں آئے کہ جو حق ہو وہ باقی رہے اور جو باطل پر ہو وہ عذاب الہی سے نابود ہوجائے۔

 13 دسمبر 2009ء کے ایک خطاب سے اقتباس

 


آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Sep 23