Wed - 2018 Sep 26
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195265
Published : 6/9/2018 10:57

کابل میں لگاتار2 بم دھماکے؛20افراد جاں بحق

ایک خودکش حملہ آور نے ہجوم میں پہنچ کر خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا جس کے بعد دوسرے حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی لوگوں سے ٹکرادی۔

ولایت پورٹل:افغانستان کے دارالحکومت کابل میں 2 بم دھماکے کئے گئے ہیں جس میں 20 افرد جاں بحق اور 70 سے زائد شدید زخمی ہوگئے ہیں،مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ کابل اسپورٹس کلب میں خودکش حملہ کیا گیا اور تھوڑی دیر بعد ایک دھماکے میں 14 افراد مارے اور70 زخمی ہوگئے،داعش نےاس حملہ کی  ذمہ داری قبول کی ہے جبکہ طالبان نے بھرپور مذمت کرتے ہوئے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے،ترجمان وزارت داخلہ نجیب دانش کا کہنا ہے کہ ایک خودکش حملہ آور نے ہجوم میں پہنچ کر خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا جس کے بعد دوسرے حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی  لوگوں سے ٹکرادی،میڈیا رپورٹس کے مطابق حملہ آور نے بارود سے بھری گاڑی اس وقت ٹکرائی جب میڈیا کے نمائندے اور امدادی اداروں کے اہلکار جائے دھماکا پر کھڑے تھے،افغان صدر اشرف غنی نے خودکش حملوں کی مذمت کرتے ہوئے شہریوں کی اموات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معصوم شہریوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانا قابل مذمت ہے جب کہ صحافیوں کو ٹارگٹ کرنے کا مقصد آزادی اظہار رائے پر قدغن لگانے کی ایک مذموم کوشش ہے،واضح رہے کہ افغانستان میں بم دھماکے،ٹارگٹ کلنگ معمول کی بات ہےاور امریکی سرپرستی میں دنیا بھر کی طاقتورترین افواج خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں۔
تسنیم



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Sep 26