Sunday - 2018 Sep 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195268
Published : 6/9/2018 11:40

امریکی وزیر خارجہ کی پاکستان میں عمران خان سمیت اعلیٰ عہدہ داروں کے ساتھ ملاقات

پاکستان آمد سے قبل میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو بہتر کرنے کے لیے وہاں جارہے ہیں۔

ولایت پورٹل:ذرائع کے مطابق امریکی سیکریٹری اسٹیٹ اور چئیرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل جوزف ڈنفرڈ اسلام آباد پہنچے جہاں ان کا وزارت خارجہ کے حکام نے استقبال کیا،اپنے ایک روزہ دورے میں مائیک پومپیو اور جنرل جوزف ڈنفرڈ سمیت امریکی وفد پہلے اسلام آباد میں امریکی سفارتخانے پہنچا جس کے بعد وہاں سے دفتر خارجہ کے لیے روانہ ہوا،دفترِ خارجہ پہنچنے پر وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی نے امریکی سیکریٹری اسٹیٹ اور ان کے وفد کا استقبال کیا جس کے بعد وفود کی سطح پر دونوں ممالک کے نمائندگان کی ملاقات ہوئی جو 40 منٹ تک جاری رہی،بعدِ ازاں امریکا کے سیکریٹری اسٹیٹ مائیک پومپیو اور جنرل جوزف ڈنفرڈ کی سربراہی میں امریکی وفد وزیرِ اعظم سے ملاقات کے لیے وزیرِ اعظم آفس پہنچا،وزیرِ اعظم آفس میں امریکی وفد کی عمران خان سے ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیرِ خارجہ شاہ محمود قریشی بھی موجود تھے،اپنے دورے کے دوران وہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی ملاقات کریں گے اور آج ہی اپنا دورہ مکمل کرکےہندوستان  روانہ ہوجائیں گے،امریکا کے سیکریٹری اسٹیٹ پاکستان کی سول اور عسکری قیادت سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری، خطے میں امن و امان کی صورتحال پر بات چیت کریں گے،پاکستان آمد سے قبل میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے مائیک پومپیو کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو بہتر کرنے کے لیے وہاں جارہے ہیں،انہوں نے کہا تھا کہ ’میں نے پاکستانیوں کے ساتھ سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے سربراہ کے طور پر ساتھ کام کیا ہے۔ ہماری ٹیمیں طویل عرصے سے ایک دوسرے کے ساتھ کام کر رہی ہیں‘،ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ 30 کروڑ ڈالر کی امداد رکنے کی خبر پاکستانیوں کے لیے نئی نہیں ہے انہیں پہلے ہی آگاہ کردیا گیا تھا کہ انہیں یہ رقم نہیں دی جائے گی۔
سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Sep 23