Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195269
Published : 6/9/2018 12:1

روس کی ادلب میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر بمباری

روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ شام میں روس کے جنگی طیاروں نے دہشت گرد تنظیم النصرہ فرنٹ کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔

ولایت پورٹل:اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روس کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ شام میں روس کے جنگی طیاروں نے صوبہ ادلب میں وہابی دہشت گرد تنظیم النصرہ فرنٹ کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے،روسی وزارت دفاع کے ترجمان جنرل ایگور کوناشنکوف نے کہا کہ روسی جنگی طیاروں نے النصرہ کے اس مرکز کو نشانہ بنایا ہے جہاں دہشت گرد فوجی ڈرون تیار کررہے تھے،روسی وزارت دفاع کے ترجمان نے کہا کہر وسی جنگی طیاروں نے اس کارروائی میں پہلے سے طے شدہ  تمام اہداف کو نشانہ بنایا اور انھیں تباہ کردیا ہے۔
مہر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21