Sunday - 2018 Sep 23
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195272
Published : 6/9/2018 12:36

جاپان میں شدید زلزلہ

جاپان کے جزیرے ہوکیڈو میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر چھ اعشاریہ سات ریکارڈ کی گئی۔

ولایت پورٹل:جاپان کے جزیرے ہوکیڈو میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاعات سامنے نہیں آئیں، زلزلے کا مرکز گہرائی میں ہونے کے باعث علاقے میں سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے،محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جاپان کے جزیرے ہوکیڈو میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر چھ اعشاریہ سات ریکارڈ کی گئی،محکمہ موسمیات کے مطابق زلزلے کا مرکز ہوکیڈو سے 68 کلو میٹر دور تھا، جبکہ خطے میں سونامی سے متعلق کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی،خیال رہے کہ مارچ 2011 میں جاپان کے شمال مشرقی ساحل پر آنے والے 9 شدت کے زلزلے اور اس کے باعث جنم لینے والے سونامی نے علاقے میں بڑی تباہی مچائی تھی جب کہ ایک جوہری بجلی گھر بھی بری طرح متاثر ہوا تھا،یاد رہے کہ اپریل 2018 میں جاپانی شہر کوماموتو چھ اعشاریہ چار شدت کے زلزلے سے لرز اٹھا تھا، زلزلے کے باعث نو افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔
تسنیم




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Sunday - 2018 Sep 23