Monday - 2018 Sep 24
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195275
Published : 6/9/2018 15:5

ایسا عمل جو دلوں سے شیطان کو دور کردے

حضرت داؤد علیہ السلام نے اپنی قوم سے فرمایا: ہر ایک کے دل پر شیطان سواری کرتا ہے،جب وہ دل یاد خدا میں ہوتا ہے شیطان اس سے دور چلا جاتا ہے اور جب یاد خدا سے غافل ہوجاتا ہے شیطان اس سے نزدیک ہوکر اس میں وسوسہ پیداکرتا ہے اور اس کو یرغمال بناکر گمراہ کردیتا ہے۔

ولایت پورٹل: اللہ تعالٰی نے حضرت داؤد نبی(ع) کے پاس وحی بھیجی اور فرمایا:’’اے داؤد!جو شخص مجھ سے خالصانہ محبت کرے،میرے ساتھ صداقت سے پیش آئے،اسے میرے علاوہ کوئی اور چیز مانوس نہ کرے،میرے ہر فعل پر راضی رہے، صرف مجھ پر ہی بھروسہ اور مجھ سے ہی لو لگائے رکھے،اور اپنے دل میں صرف میری زیارت کا شوق پروان چڑھاتا رہے تو میں اسے بے حساب ثواب و اجر عطا کروں گا۔اے داؤد! چونکہ میں اپنے ذکر کرنے والوں کو بے حساب نوازتا ہوں۔بہشت تو ہر اس شخص کے لئے ہے جو میری اطاعت کرے۔(چونکہ عابد کا مقصود فقط بہشت ہوتی ہے) لیکن میرا وصال صرف ان کے لئے ہے جو میرے مشتاق ہیں(چونکہ ان کی مراد و مرام صرف خدا ہے) چونکہ میں صرف اپنی محبت میں غرق ہونے والوں سے مخصوص ہوں۔
چنانچہ حضرت داؤد علیہ السلام نے اپنی قوم سے فرمایا: ہر ایک کے دل پر شیطان سواری کرتا ہے،جب وہ دل یاد خدا میں ہوتا ہے شیطان اس سے دور چلا جاتا ہے اور جب یاد خدا سے غافل ہوجاتا ہے شیطان اس سے نزدیک ہوکر اس میں وسوسہ پیداکرتا ہے اور اس کو یرغمال بناکر گمراہ کردیتا ہے۔

منبع:ارشاد القلوب، ج1،ص139 اور 140۔



آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Monday - 2018 Sep 24