Wed - 2018 Sep 26
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195286
Published : 8/9/2018 6:12

اسلامی ممالک کا اتحاد وقت کی اہم ترین ضرورت ہے؛رہبر معظم کی ترکی کے صدر کے ساتھ ملاقات

عالمی سامراج اسلامی ملکوں کی باہمی قربت اور ایک اسلامی طاقت کی تشکیل سے پریشان ہے۔

ولایت پورٹل:ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے جمعے کی شام تہران میں رہبر معظم  آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای سے ملاقات کی،رہبر معظم نے اس موقع پر اپنے خطاب میں فرمایا کہ عالمی سامراج امریکا، اسلامی ملکوں کی باہمی قربت اور ایک اسلامی طاقت کی تشکیل سے پریشان ہے ،آپ نے فرمایا کہ اسلامی ملکوں سے امریکا کی دشمنی اور کینے کی اصل وجہ اسلامی ملکوں کی طاقت و توانائی ہے،آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور ترکی، علاقے کے دو طاقتور اور آبرومند ممالک ہیں اور اسلامی دنیا کے لئے مشترکہ محرک رکھتے ہیں، بنابریں دونوں ملکوں کا تعاون تمام سیاسی اور اقتصادی میدانوں میں زیادہ سے زیادہ فروغ پانا چاہئے ،رہبر معظم نے میانمار کے بارے میں ترکی کے صدر کے موقف کی قدردانی کی اور مسئلہ فلسطین کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ مسئلہ فلسطین ہمیشہ اہم مسئلہ ہے اور اس سے کبھی بھی غفلت نہیں ہونی چاہئے۔
سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Sep 26