Wed - 2018 Nov 21
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195287
Published : 8/9/2018 6:22

دشمنوں نے اسلام کا چہرہ بگاڑ کر پیش کرنے کے لئے تکفیری وہابیوں کا ایک جعلی نسخہ تیار کیا ہے:سید حسن نصراللہ

دنیا کے مختلف ممالک نے اسلام کو بدنام کرنے کےلیے اربوں ڈالر خرچ کئے۔

ولایت پورٹل:حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ نے محرم الحرام کی مناسبت سے علما و ذاکرین نیز مبلغین کے ایک اجتماع سے اپنے خطاب میں کہا کہ دشمنوں نے اسلام کا چہرہ بگاڑ کر پیش کرنے کے لئے تکفیری وہابیوں کا ایک جعلی نسخہ تیار اور القاعدہ و داعش جیسے دہشت گرد گروہوں کے ذریعے اسے عملی نمونے کی حیثیت سے پیش کرنے کی کوشش کی اور دنیا کے مختلف ملکوں کے تعلیمی مراکز میں اس کام پر اربوں ڈالر خرچ کئے،انھوں نے کہا کہ یہ سازشی منصوبہ، پورے علاقے کے لئے تیار کیا گیا تھا مگر خداوند متعال کی مدد و نصرت اور رہبر معظم کے صبر و تحمل اور تدبیر و رہنمائی کی بدولت یہ منصوبہ شکست سے دوچار ہو گیا،سید حسن نصراللہ نے کہا کہ دشمن پابندیاں لگا کر ایران کو غلط طریقے سے پیش اور عوام کو ورغلا کر اور اسی طرح ایرانی قوم نیز ایران و عراق کے عوام کے درمیان فتنے کا بیج بو کر اپنے مقاصد حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے،انھوں نے لبنان اور تحریک مزاحمت کے کردار کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حزب اللہ اس وقت علاقے میں بنیادی کردار کی حامل ہے جس کی وجہ  عوام ،حزب اللہ اور تحریک امل کے درمیان اتحاد و یکجہتی کا ہونا ہے۔
سحر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Wed - 2018 Nov 21