Saturday - 2018 Nov 17
Languages
دوستوں کو بھیجیں
News ID : 195289
Published : 8/9/2018 6:37

تہران میں منعقدہ سہ فریقی سربراہی اجلاس کے بعد روس ، ایران، اور ترکی کے صدور کا مشترکہ اعلامیہ

روس،ایران اور ترکی کے صدور نے سہ فریقی سربراہی اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں دہشت گرد گروہوں کی نابودی تک باہمی تعاون جاری رکھنے پر تاکید کی گئی ہے۔

ولایت پورٹل:اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں روس ، ایران، اور ترکی کے صدور نے سہ فریقی سربراہی اجلاس کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے جس میں دہشت گرد گروہوں کی نابودی تک باہمی تعاون جاری رکھنے پر تاکید کی گئی ہے،تہران اعلامیہ 12 شقوں پر مشتمل ہے جس میں شام میں قیام امن کے سلسلے میں مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر تاکید کی گئي ہے اور دہشت گردی سے متاثرہ خاندانوں کو آزاد کرائے گئے علاقوں میں آباد کرنے اور ان کی انسانی بنیادوں پر مدد کرنے پر بھی تاکید کی گئی ہے،بیان میں شام کی ارضی سالمیت پر بھی تاکید کی گئی ہے،اعلامیہ کے مطابق ایران، روس اور ترکی کا اگلا سہ فریقی سربراہی اجلاس روس ميں منعقد ہوگا،اعلامیہ میں تہران میں سہ فریقی اجلاس منعقد کرنے پر اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر حسن روحانی کا شکریہ ادا کیا گيا ہے۔
مہر




آپکی رائے



میرا تبصرہ ظاہر نہ کریں
تصویر امنیتی :
Saturday - 2018 Nov 17